اسلام آباد کے شہری ایک گاڑی 18موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں ڈکیتی ،چوری، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی، غیر ملکی کرنسی ، زیورات ، ایک کار اور 18 موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے ،تھانہ گولڑہ شریف کے علاقے میں گھر سے ملکی و غیر ملکی کرنسی ، زیورات ، موبائل فون چھین لئے گئے، تھانہ تھانہ کوہسار کے علاقے میں گھر کے تالے توڑکر نقدی، لیپ ٹاپ ، پارچات چوری کرلئے گئے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں چوری کی دو وارداتیں ہوئیں جن میں نقدی، موبائل فون اور ایل سی ڈی چوری ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں سٹریٹ کرائم کی واردات میں راہگیر فیملی سے نقدی ، زیورات، موبائل فون چھین لئے گئے تھانہ رمنا کے علاقے میں مکان کی کھڑکی توڑکر نقدی ، زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹاؤن سے کار چوری ہوگئی ،تھانہ مارگلہ کے علاقے سے بیک وقت پانچ ، تھانہ بھارہ کہو گے علاقے سے دو ، تھانہ آبپارہ کے علاقے سے دو ، تھانہ کراچی کمپنی ، کوہسار،شالیمار سنبل، رمنا، سبزی منڈی ، کھنہ ، شہزاد ٹاؤن کے علاقوں سے ایک ایک موٹر سائیکل چوری ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن