حکومت مہلک ٹرانس فیٹی ایسڈز ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے، سول سوسائٹی

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کی سول سوسائٹی کی تنظیموں کی قیادت کرنے والے ایک مشترکہ بیان میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوڈ سپلائی چین کے تمام ذرائع سے صنعتی طور پر پیدا ہونے والے مہلک ٹرانس فیٹی ایسڈز کو ختم کرنے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کرے  سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام میڈیا سیشن کے دوران مقررین نے کہا کہ خوراک میں iTFAs کی موجودگی سے منسلک چیلنجز کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کیجانا چاہیے دل کی بیماریاں، ذیابیطس اور فالج پاکستانیوں کے بڑے قاتل ہیں، مختار احمد علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ جامع پالیسی کی عدم موجودگی کی وجہ سے پاکستان خطے میں iTFAs کے سرفہرست صارفین میں سے ایک ہے۔

ای پیپر دی نیشن