اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس کے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبااور طالبات کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیااس موقع پر اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبدالحق عمرانی نے وفد کو اسلام آباد پولیس کے مرکزی نظام، روزمرہ کے دفتری امور ،کیمو نٹی پولیسنگ، پولیس آپریشنزاور دیگر اہم نوعیت کے حامل امور کے متعلق بریفننگ دی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ہمیشہ طلباکو ہر دل اول دستہ تصور کیا ہے اور اسلام آبادپولیس اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں طلبا اہم کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس انٹرنشپ کا مقصد عوامی پولیسنگ کو فروغ دینا، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا، انکی شعبہ جاتی امور کار سے شناسائی اور استعداداکار میں اضافہ کرنے کے ساتھ عوام اور پولیس کے درمیان خلاکو پر کرنا ہے۔
کیپیٹل یونیورسٹی کے طلبااور طالبات کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ
Aug 21, 2024