اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان ٹیلی وژن شعبہ پروگرامز کے اعلیٰ افسر سیف الدین کوپی ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرامز کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پی ٹی وی کے اعلی افسران اور کارکنان نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ شعبہ پروگرامز کی بہتری کے لیے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں گے۔ ڈائریکٹر پروگرامز نے مختلف افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ پی ٹی وی کی شناخت ہے۔ پی ٹی وی کا سنہرا دور جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے اس کی بنیاد پی ٹی وی کا ڈرامہ ہی تھا،جاندار ڈراموں کی تیاری اور پی ٹی وی کی عظمت رفتہ کی بحالی ان کی ترجیحات میں سرفہرست رہیں گی۔