اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں کرائم کنٹرول کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا،ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے انسداد کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال اور ان کی عزت کا تحفظ اسلا م آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،تمام پولیس افسران شہرمیں موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کو یقینی بنائیں۔
پولیس افسران شہرمیں موثر گشت کو یقینی بنائیں،آئی جی اسلا م آباد
Aug 21, 2024