اسلام آباد(خبرنگار)کوہسار یونیورسٹی مری میں بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس آکیوپیشنل ہیلتھ اور سیفٹی اور پائیدار بزنس پریکٹسز کے بارے میں تھی۔ کانفرنس میں ملائیشیا ، یو کے، مراکو، یو ایس اے، اٹلی ، تْرکی،آذر بائجان سے اعلیٰ سطح کے معروف کلیدی سپیکرز نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری، کانفرنس کے پیٹرن ان چیف اور کوہسار یونیورسٹی مری کے وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان کے لیے آکیوپیشنل ہیلتھ اور سیفٹی اور پائیدار بزنس پریکٹسز کو اپنانا نہایت ضروری ہے،معروف اسپیکرز یاسر نواب، انجینئرنگ سکول کے ڈین نیشنل ٹیکنالوجی یونیورسٹی؛ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار، ڈائریکٹر لیلپور بزنس اسکول؛ آقا شبیر حالائی، سی ای او ایس. حالائی گروپ؛ اور ڈاکٹر تنویر قاسم، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن پی ایچ ای سی نے بھی اہم کلیدی خطاب کیا۔