کارسازواقعہ کی آزادانہ تحقیقات،ملزمہ کو سزا دی جائے،ڈاکٹر حمیرا طارق

اسلام آباد(خبرنگار)مجرم چاہے کسی طبقے سے بھی تعلق رکھتا ہے انسانی جانوں کے قتل جیسے سنگین جرم پر تحقیقات کرتے ہوئے فوری قرار واقعی سزا دی جانی چاہیئے یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کارساز روڈ کراچی پر روڈ ایکسیڈنٹ میں جامعہ کراچی کی طالبہ آمنہ عارف سمیت بیک وقت پانچ ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کا  سڑک پر غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اور تیز رفتاری کسی طور بھی قابل معافی معاملہ نہیں ،اس سے قطع نظر کہ مجرم کس حیثیت کی حامل ہیں، قانون کو کسی بھی دباؤ کا شکار نہیں ہونا چاہیئے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور مجرم کو فوری سزادیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن