اسلام آباد ( وقائع نگار ) یونین کونسل 105 کے معززین کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس ، تمام برادریوں کے بزرگوں نے شرکت کی،طویل مشاورت کے بعد بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نائب صدر مرزا محمد حفیظ پر اعتماد کا اظہا رکیا گیا۔معززین نے کہا کہ مرزا حفیظ جو فیصلہ کرینگے ہمیں منظور ہوگا ۔اس موقع پر مرزا محمد حفیظ نے کہا کہ جو فیصلہ ہو گا آپ مشاورت سے ہوگا ہم نے ایسے امیدواروں کو منتخب کرنا ہوگا جو علاقہ عوام کی خدمت کر سکیں، اس موقع پر مشاورت سے مرزا محمد حفیظ کی سرپرستی میں یونین کونسل 105کیلئے ایک پینل تشکیل دیا گیا جن میں چیئرمین راجہ افراسیاب وائس چیئرمین ظفر اقبال قریشی یوتھ کونسلر علی جان کوکونسلر وارڈ نمبر 1 عمر فاروق کونسلر وارڈ نمبر 2 فرمان علی کونسلر وارڈ نمبر 3 معاویہ حسین کونسلر وارڈ نمبر 4 محمد اشفاق کونسلر وارڈ نمبر 5 سہراب اختر کونسلر وارڈ نمبر6 محمد افضل کسان کونسلر محمد شبیر لیڈی کونسلر 1-2-3 شہزاد سلیم لیڈی کونسلر 4-5-6 عدیلہ قریشی اقلیتی نشست جاوید مسیح کو دی گئی۔