زندہ قومیں جشن آزادی جوش و جذبے سے مناتی ہیں، ڈاکٹر صالح ہاشمی

Aug 21, 2024

دولتالہ سکھو(نامہ نگار)زندہ قومیں جشن آزادی جوش و جذبے سے مناتی ہیں وطن عزیز پاکستان بے پناہ قربانیوں اور لازوال جدو جہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا قومی استحکام اورملکی ترقی کے لئے  قوم کو ایک پیج پر ہونا ہوگا، مملکت خداداد پاکستان اللہ کی نعمت عظمی ہے جس کی قدر کرنا ہوگی دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی ملکی ترقی میں ہر فرد اپنے حصے کا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار معروف علمی و روحانی شخصیت ڈاکٹر صالح محمدہاشمی  قریشی مدرسہ جامعہ ہاشمیہ فہم القرآن چورہ شریف میں معروف قانون دان عاصم یعقوب کی زیر نگرانی جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں اپنے حصے کا درخت لگانے کے ساتھ نظریہ پاکستان کا پرچارکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ہمارا ایمان ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا اسوہ رسولؐ پر عمل ہر مسئلے کا حل ہے سیاست سے بالا تر ہو کر پاکستانیت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ارض پاکستان کو بھائی چارے، محبت اور امن کی اشد ضرورت ہے تقریب سے ممتاز ماہر تعلیم ثاقب امام رضوی و دیگر مقررین نے خطابات کیے اور نظریہ پاکستان پر روشنی ڈالی تقریب میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

مزیدخبریں