اسلام آباد (وقائع نگار)پاک افغان یوتھ فارم نے یوتھ آرگنائزیشن آف پاکستان کے اشتراک کے ساتھ "پاک افغان یوتھ جرگہ" کا انعقاد کیا۔ "بہتر مستقبل کیلئے باہمی روابط کے فروغ کی ضرورت" کے عنوان سے منعقدہ اس جرگے میں پاکستان اور افغانستان سے نوجوان تجزیہ نگاروں اور مختلف یونیورسیٹیز کے طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے کی جانے والی اس کوشش کو سراہا۔ ۔ سیشن کے دوران دونوں ممالک کے تجزیہ نگاروں اوررہنماؤں نے گفتگو کی۔ افغانستان سے معروف سیاسی ایکٹویسٹ ڈاکٹر ضیا الرحمان اور افغانستان سے معروف سیاسی تجزیہ نگار اور بین الاقوامی امور کے ماہر ہدایت اللہ پتکن نے خطاب کیا۔ پاکستان سے وائس پریزیڈنت وائے او پی مناہل باز، چیف سیکرٹری وائے او پی ذاکر خان، سیکرٹری وائے او پی کے پی کے زکریا خان، کیمپس ہیڈ وائے او پی ہری پور ایمان تاج اور محمد اختر نے نمائندگی کی۔ پاک افغان یوتھ فارم سے اقرا نصیر اور وائے او پی جنرل سیکرٹری خدیجہ نعیم نے میزبانی کی۔