کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل میں مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے،سردار محمد علی 

Aug 21, 2024

باہتر(نامہ نگار)  حلقہ پی پی ٹوسے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سردار محمد علی خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان نسل میں مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیکرنوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بیشمار مواقع میسر آسکتے ہیں بدقسمتی سے موجودہ حکومت نے بیروزگاری اور بے تحاشہ مہنگائی کرکے عام آدمی کا جینا حرام کر دیا ہے علاقہ نلہ کی یوسی جھنگ میں ڈاکٹر برادران کی طرف سے منعقدہ سالانہ بخاری الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔  اس موقع پر سردار محمد علی کے دیرینہ ساتھی ملک سجاد دھریک، میجر طاہر گروپ کی رہنماء اور امیدوار برائے چئیرمین یوسی باہتر سردار فاران افضل خان ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر سردار ذیشان المعروف شانی خان پیروشاہی،سابق چئیرمین عامر لیاقت خان، شاہدی خان اور دیگر مقامی رہنماء   بھی موجود تھے قبل ازیں عامر مقصود بھگوی، ڈاکٹر طارق محمود، طاہر ملک، ڈاکٹر اکسیر ملک اور آن کے ساتھیوں نے مہمان خصوصی کا ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کئے

مزیدخبریں