مری (نمائندہ خصوصی)جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ گھڑیال یمپ میں کھیلا گیاٹورنامنٹ کوہسار کلب نے ایک گول سے چیلنجر کلب سے جیت لیاجشن آزادی ٹورنامنٹ جس میں ضلع مری سے 14 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ کوھسار کلب اور چیلنجر کلب نے فائنل کیلے کوالیفائی کیافائنل میں دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن کوھسار کلب کے کھلاڑی ڈاکٹر دانیال عباسی نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی فائنل کی احتتامی تقریب میں ٹورنامنٹ کے مہمان حصوصی آئی ایس ایف مری کے ضلع صدر جمال عباسی نے کھلاڑ یوں میں انعمات تقسیم کیئے اس ٹورنامنٹ کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں ٹورنامنٹ کے سپانسر سکنرر عباسی، صائم عباسی،علی عباسی،شازیب شادران نے دونوں ٹیموں کو کیش انعامات دیکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر فٹ بال اور کھیلوں سے جنون کی خد تک عشق کرنے والے کوھسار کلب کے کپتان نعمان ظہیر عباسی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور مری انتظامیہ مری میں کھیل کے میدان بنائیں تاکہ نوجوان غلط کاموں سے دور رہیں اور مری میں سمیت ملک پاکستان کا نام روشن کرے۔