جہلم(نامہ نگار)کالاگجراں پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرکے تین ملزمان اسلحہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیے ہیںمقتول فرید اپنے دوست صائم کو علی شوکت سے ملنے نہیں دیتا تھا اس رنج پر علی نے صائم اور حمزہ سے ملکر دودھ فروش فرید کو قتل کر دیا تھاتفصیلات کے مطابق تین ہفتے قبل جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ کالج کے سامنے دودھ فروش فرید کو گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا پولیس نے اندھے قتل کا نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو انکشاف ہوا کہ علی شوکت نامی شخص نے دو ساتھیوں صائم اور حمزہ سے ملکر کر فرید کو قتل کیا ہے وجہ عناد یہ ہیکہ فرید اپنے دوست صائم کو منع کرتا تھا کہ علی شوکت سے نہ ملا کرو اس رنج پر علی شوکت نے صائم اور حمزہ سے ملکر فرید کو قتل کر دیا تھا پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا ہے ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے پولیس ٹیم کیلیے انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔