قوم کے دلوں میں عمران خان کی محبت ھے، چوہدری سمیع حسن

Aug 21, 2024

 مندرہ(نامہ نگار)قوم کا مستقبل عمران خان اور عمران خان کا مستقبل ایک خوشحال پاکستان۔اگر قوم کے دلوں میں عمران خان کی محبت ھے اور عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں تو کوئی کون ھوتا ھے عوام سے عمران خان کو دور رکھنے والا۔ جلد اس بد بودار نظام سے عوام کی جان چھوٹے گی ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی شخصیت پاکستان تحریک انصاف چوہدری سمیع حسن نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اگر عوام عمران خان کے ساتھ ہے تو کوئی کون ہوتا ہے   اکثریت کو طاقت سے اقلیت میں بدلنے  حل نہیں ہے۔ اس بدبو دار نظام میں بولنا پڑے گا اج نہیں تو کل ہر بندے کو بولنا پڑے گا اپنے حق کے لیے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے باہر نکلنا پڑے گا ۔ 

مزیدخبریں