مری (بیو رورپورٹ)جشن آزادی کے موقع پر پولیس کی ناہلی اورناقص منصوبہ بندی کے باعث پیش آنے والے ناخوشگوارواقعہ کے بعدوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کاسخت نوٹس کمشنر آفس راو لپنڈی میں مریم نواز شریف کی صدارت میں ہونیوالے اہم انتظامی اجلاس جس میں رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفا ق سرور نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بعد مری پو لیس میں بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑاورنئی تعیناتیا ں کردی گئی ہیں،ایس ایس پی آمین اعوان ڈی پی او مری تعینات کردیئے گئے جبکہ ایس پی مغیث ہاشمی ضلع مری کے پہلے سی ٹی او تعینات کردیئے گئے،ڈی ایس پی مری ملک ارشد کو سنٹرل پولیس آفس لاہور بھیج دیاگیااورانکی جگہ اے ایس پی اویس خان کو ایس ڈی پی او مری تعینات کردیاگیاجبکہ چوہدری رفیق مری میں ایس ایچ اوتعینات کردیئے گئے سابق ایس ایچ او مری اعجاز شاہ کومعطل کرکے لائن حاضرکردیاگیاہے،واضع رہے کہ جشن آذادی 14 اگست کے موقع پر مری پولیس کی نااہلی اورناقص حکمت عملی کے باعث مال روڈ پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اورپولیس نے سول ڈیفنس کو استعمال کرکے سیاحوں پرلاٹھی چارج کرایا گیا،مری کے عوامی اورکاروباری حلقوں نے مری سے سول ڈیفنس فورس کوختم کامطالبہ کیا ہے جنہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیاہے جبکہ مری جیسے اہم سیاحتی ہل سٹیشن پر اے ایس پی کی تعیناتی کوبھی خوش آئند قراردیا ہے۔