گوجرخان (نامہ نگار) سرکل گوجرخان میں سرقہ بالجبر اور فائرنگ کے مختلف واقعات، جرائم پیشہ عنا صر بے لگام، پولیس کرائم کنٹرول کرنے میں بری طر ح ناکام، تھانہ مندرہ کی حدود میں سنگھوری کے رہائشی شخص محمد زبیر نے تھانہ مندرہ میں مقدمہ درج کروا تے ہوئے بتایا کہ وہ بوقت دو بجے سویا ہوا تھا اس کی بیٹیاں حویلی کے صحن میں کھیل رہی تھیں اچانک فائرنگ ہوئی اور میری بڑی بیٹی کے پیٹ میں 2 فائر جبکہ چھوٹی کے سر میں ایک فائر لگا ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جبکہ ڈسپنسری کھلابٹ کے اسسٹنٹ ویٹنری نے تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم چور سرکاری ریکارڈ سامان اور دیگر اشیا چوری کرکے لے گے ،سائل ظہور احمد نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور اے سی کا اوٹر اور پانی کا پائپ چوری کرکے لے گے، تھانہ جاتلی کی حدود سے نامعلوم چور سلنڈر اور چاپائیاں چوری کرکے لے گئے،ولید احمد نے تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج ہوئے بتایا کہ وہ رات کے وقت اپنے گھر جا رہا تھا نامعلوم افراد نے میرا راستہ روکنے کی کوشش کی میں نے گاڑی بھگا لی سامنے سے ایک شخص نے فائرنگ شروع کر دی اور فائر میری گاڑی کو لگے جبکہ مندرہ کے علاقے سے ایک شخص کا چنگ چی رکشہ چوری کر لیا گیا پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔