فتح جنگ(نامہ نگار)سابق سی ای او ایجوکیشن محمد حنیف خٹک لالہ کی وفات سے عظیم تعلیمی شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں حنیف خٹک لا لہ نے ہمیشہ تعلیم کی بہتری کیلئے کام کیا ہے تعلیمی حوالے سے انکی خدمات قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار ہائیر سیکنڈری سکول ملال کے پرنسپل ملک محمد مسکین نے محمد حنیف خٹک لالہ کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محمد حنیف لالہ جیسے انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انکا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہوں نے اپنی زندگی تعلیم کے فروغ کیلئے وقف کی ہوئی تھی انہوں نے ہمیشہ لائق اور ہونہار جوکہ مالی طور پر کمزور ہوتے تھے انکی تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلئے مدد کی ملک محمد مسکین نے دعا کی کہ اللہ تعالی انکو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
حنیف خٹک لالہ کی وفات سے عظیم تعلیمی شخصیت سے محروم ہوگئے
Aug 21, 2024