گوجرخان (نامہ نگار) محمد اطلس سکنہ منڈی بہاولدین نے پولیس تھانہ گوجر خان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ دودھ کا کاروبار کرتا ہے گزشتہ روز صبح ساڑھے دس بجے کے قریب اس کی گاڑی راولپنڈی دودھ سپلائی کر کے واپس منڈی بہائولدین جا رہی تھی کہ مسہ کسوال اڈا کے قریب ایک کار اور موٹر سائیکل سوار افراد نے گاڑی کو روکا کار اور موٹر سائیکل سوار سات افرادجن میں سے تین کے پاس پسٹل اور ایک کے پاس میٹرولا سیٹ تھا انہوںنے گن پوائنٹ پر ڈرائیور ارشاد ہیلپر محمد امیر اور سمیع اللہ سے پانچ لاکھ 82 ہزار روپے چھین لیے اور جہلم کی طرف فرار ہو گئے جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی سنگین واردات سے خوف ہراس کی فضا پائی جاتی ہے گزشتہ رات بھی مسلح ڈاکو تاجر مجتبیٰ سیٹھی سے پندرہ لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے گوجرخان میں بڑھتے ہوے جرائم کی روک تھام کیلئے شہریوں نے سی پی او اور آرپی او سے مطالبہ کیاہے کہ گوجرخان کے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے سخت اقدام کریں اور جو ڈولفن فورس گوجرخان تعینات کی گئی ہے وہ صرف نمود ونمائش تک ہی محدود ہے اس فورس کی بھی کاکردگی مایوس کن ہے گشت کے نظام کوموثر کیاجائے۔