عمران خان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ، شہزادہ خان 

 گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف تحصیل گوجرخا ن  کے صدر شہزادہ خان کے جاری اعلامیہ کے مطابق 22اگست کو تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالہ سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم پی اے چو ہدر ی جاوید کوثرایڈووکیٹ،سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی، منیر بھٹی،راجہ خالد، خواجہ اسلم، ملک اعجاز،آئی ایس ایف اور یوتھ رہنمائوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کااظہار کیا کہ 22اگست کو تمام رکاوٹیں عبور کر کے جلسہ گاہ میں پہنچیں گے انہوںنے کہا کہ عمران خان پاکستان کے روشن مستقبل اورہماری آنے والی نسلوں کی جنگ لڑرہے ہیں اور پاکستانی عوام کی خاطر جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ہم اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن