بجلی بلوں میں ریلیف دے کر نواز شریف نے دل جیت لئے ، یعقوب خان 

 سنجوال کینٹ (نامہ نگار)مسلم لیگ( ن) کے سنیئر نائب صدر اٹک حاجی محمد یعقوب خا ن  نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف دے کر میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، شریف فیملی کو جب بھی اللہ نے خدمت کا موقع دیا وہ خدمت کو شعار بنا کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں،ہم نے ہمیشہ اداروں اور عوام کے درمیان معاملات میں جہاں عوام کو فوقیت دی ہے وہاں اداروں کا احترام بھی لازم رکھا ہے، لوکل اداروں سے رہائشی اس وقت اپنے بڑھتے ہوئے ٹیکسز سے سخت پریشان ہیں ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد عوام کی بلاتفریق اور بے لوث خدمت کے لئے چوبیس گھنٹے موجود ہیں ان خیالات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن