مری (نامہ نگار خصوصی )سید رجب علی شاہ الحسن حسنینی کے 7 5 ویںسالانہ عرس کی 2 روزہ تقریبات جو صاحبزادہ خالد محمود قادری کی صدارت میں منعقد ہویں تھیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں ۔ تقریبات میں ملک بھر سے مریدوں و عقیدت مندوں کا ایک جمع غفیر تھا۔ایسے میں تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا جس میں ملکہ کوہسار مری کے نامور ثناء خواں،علماء اکرم، مشائخ عظام نے شرکت کی شان اولیاء پر سجادہ نشین دربار عالیہ سوراسی شریف سید علی رضا شاہ کاظمی نے مدلل بیان فرمایا اور اختتامی دعا بھی کروائی ۔ عرس مبارک کی خاص بات یہ تھی کہ ختم نبوت کے حوالے سے علماء اکرام تسنیم چشتی اور حاجی نور الامین عباسی نے مدلل بیان فرمایا جس کے بعد آنے والے زائرین کے لنگر غوثیہ بھی تقسیم کیا گیا آل اخبار فیڈریشن پاکستان کے تاحیات جنرل سیکرٹری ٹکا خان نے سید رجب علی شاہ الحسنی والحسینی کی زندگی میں گزرے لمحات کو بھی تازہ کیا انتظامیہ میں تمام احباب نے اپنی وسعت سے بڑھ کر تقریباًت کو کامیاب بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ۔