گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضرظہورگورائیہ کی ہدایت پر اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا روزانہ کی بنیاد پر تندوروں پر چیک اینڈ بیلنس جاری ہے گزشتہ روز بھی تندوروں کو چیک کیا گیا اور سرکاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کر کے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر متعدد تندورمالکان کو جرمانے عائد کئے گئے اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر خضرظہورگورائیہ نے کہا ہے کہ متعدد بار آگاہ کر چکے ہیں۔