مری کو ضلع کا درجہ دیئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ محکمہ پولیس کی تقرریاں

Aug 21, 2024

 مری ( امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی ) مری کو ضلع کا درجہ دیئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ یہاں محکمہ پولیس کی ضلعی سطح پر تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں ۔اس طرح یہ تمام تر تبدیلیاں جشن آزادی کے موقع پر ڈاکخانہ چوک میں پیش آنے والے ایک ناخوشگوار وا قعہ کے بعد عمل میں آئیں جس کاوزیراعلی پنجاب مر یم نواز شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوے پولیس میں نہ  صرف بڑے پیمانے پراکھاڑپچھاڑ کی بلکہ نئی تعینا تیا ں کردی گئیں ۔اس طرح پولیس میں شاندار خدما ت انجام دینے والے آمین اعوان کو ڈی پی او مری تعینات کردیا گیا جبکہ ایس پی مغیث ہاشمی ضلع مری کے پہلے سی ٹی او تعینات کیئے گئے ۔ اس طرح ڈی  ایس پی مری ملک ارشد کو سنٹرل پولیس آفس لاہور بھیج دیاگیااورانکی جگہ اے ایس پی اویس خان کو ایس ڈی پی او مری تعینات کردیاگیا۔چوہدری رفیق مری میں نئے SHO تعینات کردیئے گئے ۔سابق SHO مری  ااعجاز شاہ کومعطل کرکے لائن حاضرکردیاگیاہے ۔ضلع مری میں نئے ڈی پی او اور پہلے  ایس پی مغیث ہاشمی کومری کاپہلاچیف ٹریفک آفیسر کی تعینات کردیاگیا ہے۔ مری جیسے اہم سیاحتی ہل سٹیشن پر ضلعئی سطع کی ان تعیناتیوں کو عوامی حلقوں نے ’’خوش آئند‘‘قراردیاہے ۔

مزیدخبریں