مشعل ' ' کے نونہالوںنے یوم آزادی جوش وخروش سے منایا 

Aug 21, 2024

 اسلام آباد(نامہ نگار) ''مشعل ' ' کے طلبا طالبا ت نے 77 واں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے منایا ۔ مشعل ایسوسی ایشن سکول کی جشن آزادی تقریب میں مہمان خصوصی ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیں جان سے عزیر ترین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرارداد پاکستان 1940 کی منظوری کے بعد بر صغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ان کے فرمان کے مطابق اتحاد ،یقین اور تنظیم سے لیس ہو کر جدو جہد پاکستان میں حصہ لیا ، صرف سات سال میں 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک اسلامی مملکت کی حیثیت سے منصئہ شہود پر جلوہ گر ہوا ۔پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان نے مزید کہا کہ قوم تحریک پاکستان کے دوران شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ سر سبز و شاداب پاکستان کی آزادی کی تقریب میں ملی نغموں اور ترانوں کے ساتھ طلبا نے بھی بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے نام کے پودے بھی لگائے۔

مزیدخبریں