اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) نوگزی میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں علاقہ کی تمام بردریوں پاکستا ن تحریک انصاف کے امید وار ملک افتخار نمبردار، چیئرمین بابو گل ضمیر (نو گزی)،سرفراز خان(ڈ وریا ں)، ملک ذوالفقاراحمد ملک آصف محمود ڈھوک مکھن ، ملک اعجاز انور، واحد محمود عرف بابو ڈھوک مکھن، ملک مسعود خان،ملک حسین،ملک غلام اشفاق، ملک عادل، ملک وقاص نے شرکت کی سب کی مشاورت سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایک پینل تشکیل دیا جن میں امیدوار برائے چیئرمین ملک بابر علی یو سی 105۔۔امیدوار برائے وائس چیئرمین محمد امجد ایڈوکیٹ یوسی 105۔امیدوار برائے جنرل کونسلرامیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر چھ راجہ جمال الدین کونسلر وارڈ نمبر پانچ ملک عرفان۔امیدوار برائے یوتھ کونسلر ملک علی شان نے اپنے پورے پینل کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئیامیدوار برائے چیئرمین ملک بابر علی امیدوار برائے وائس چیئرمین محمد امجد ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کی مشن کو گھر گھر پہنچائیں گے وہ وقت دور نہیں جب ہمرا قائد ہمارے درمیان موجود ہونگے پاکستان تحریک انصاف ایک محب وطن پارٹی عمران خان نے پاکستانی عوام کو زندگی کی ہر سہولت دی عمران خان وطن کا مجاہد ہیرو ہے۔