سی سی پی کی پی ٹی سی ایل ،ٹیلی نار مرجر پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مجوزہ انضمام ( مرجر) کی درخواست کے جائزے کا دوسرا مرحلہ شروع کرتے ہوئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈروں اور دیگر ریگولیٹرز کے ساتھ جامع مشاورت کا  آغاز کر دیا ہے۔ اس مشاور کا مقصد کمپنیوں کے اس مرجر پر پاکستان کی ٹیلی کام مارکیٹ کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے انضمام کے ممکنہ اثرات اور خدشات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ سی سی پی اس مرجر کے ممکنہ فوائد کا بھی جائزہ لے رہا ہے ، جیسے کہ کاروبار میں لاگت کی کمی کا صارفین کو متوقع فائدہ یا کمپنی کے مالی استحکام سے مجموعی طور پر مارکیٹ میں استحکام ۔ مرجر کے تجزیے میں جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا یہ انضمام نیٹ ورک کوریج کی توسیع ، صلاحیت میں اضافے اور صارفین کے لیے خدمات کے معیار میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے ۔ شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے دوران اٹھائے گئے بنیادی خدشات میں سے ایک اہم نقطہ یہ ہے کہ اس مرجر سے پاکستان میں سیلولر موبائل آپریٹرز کی تعداد چار سے کم ہو کر تین ہونے کا امکان ہے ، جس سے ٹیلی کام سیکٹر میں مقابلے کے فضا متاثر ہو گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...