داڑھی نہ رکھنے پر ایک سال کے دوران  280 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف 13 ہزار لوگوں کو حراست میں لیا: طالبان

 کابل (نیٹ نیوز) افغان طالبان کی وزارت اخلاقیات نے داڑھی نہ رکھنے پر ایک سال کے دوران سکیورٹی فورسز کے 280 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر کے افغانستان میں 13 ہزار سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا۔ برائی کی روک تھام اور اچھائی کی تبلیغ کی وزارت نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا حراست میں لیے تقریباً نصف افراد کو 24 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا ہے البتہ زیر حراست افراد کی جنس یا ان کے مبینہ جرائم کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔وزارت میں منصوبہ بندی اور قانون سازی کے ڈائریکٹر محب اللہ مخلص نے پریس کانفرنس میں بتایا گزشتہ سال 21ہزار 328 موسیقی کے آلات کو تباہ کیا اور ہزاروں کمپیوٹر آپریٹرز کو مارکیٹوں میں غیراخلاقی فلمیں فروخت کرنے سے روکا۔

ای پیپر دی نیشن