پلاٹوں کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ کیس ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Aug 21, 2024

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈیوٹی مجسٹریٹ یاسر محمود چودھری کی عدالت نے ایک ارب روپے مالیت کے 62 پلاٹوں کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار گریڈ 19 کے بیورو کریٹ سابق ممبر سٹیٹ افنان عالم اور پراپرٹی ڈیلر جبران کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے گرفتار افنان عاکم اور فرنٹ مین پراپرٹی ڈیلر جبران کوعدالت پیش کیاگیا اور ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا کہ افنان عالم نے اپنی اہلیہ اور اپنے نام پر جائدادیں بنائیں، جائیدادیں کرپشن سے حاصل رقم سے بنائی گئیں،جبران نے افنان عالم کی بیگم سارا رسول بنگش کے نام پر سی 14 میں جائیداد خریدی،عدالت نے ملزمان افنان عالم اور جبران کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں دونوں کا ایک ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم سنادیا۔

مزیدخبریں