راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی رراولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیر پا دوستی ہے اور چین پاکستان کی ترقی بالخصوص زراعت اور تعلیم کے شعبے میں ہر ممکن مدد کر رہا ہے اور موجودہ چینی وفد کا دورہ پاکستان چین دعستی اور زرعی شعبے میں تعاون کو مظبوط بنانے میں اہم قدم ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے نے یونیورسٹی کے دورے پر آئے ہوئے چینی وفد سے ملاقا ت میں کیا اس موقع پر یونیورسٹی ڈین ڈاریکیٹرز بھی موجود تھے۔ فریقین نے مستقبل میں تعاون کے لیے مختلف شعبوں میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا چینی وفد نے اجلاس کے شرکا کو یہ بھی بتایا کہ چین نے یونیورسٹی ریسرچ فارم، کونٹ میں جدید ترین آبپاشی کے نظام کو عطیہ کرے گا اور اس شراکت کو باقاعدہ بنانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر جلد ہی دستخط کیے جائیں گے قبل ازیں وفد کا استقبال وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم اور ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر طارق مختار نے کیاوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے یونیورسٹی کے مشن، کاموں اور پروگراموں کے بارے میں بتایا اور مختلف کامیابیوں اور اقدامات کا اشتراک کیا اور وفد کے ساتھ مکمل، جاری اور مجوزہ تعلیمی اور تحقیقی منصوبوں سے آگاہ کیا انہوں نے اعلی کارکردگی کے نظام آبپاشی اور دیگر مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کے شعبوں میں تحقیقی اور علمی تعاون کی امید ظاہر کی۔
چین پاکستان کی زراعت اور تعلیم کے شعبے میں ہر ممکن مدد کر رہا ،وی سی بارانی یونیورسٹی
Aug 21, 2024