اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی ترقی و خوشحالی کا استعارہ ہیں، حکومت نوجوانوں کو برسر روزگار اور بااختیار بنانے کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، پاکستان کے خلاف سازشیں کی گئیں، بار بار ناکام کرنے کی کوششیں کی گئیںانہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان پرعزم ہے، انہوں نے ہر مشکل وقت میں ملک کی خوشحالی میں حصہ ڈالا، دنیا بھر میں پاکستانی نوجوان کام اور قیادت کرتے نظر آتے ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام پاکستان بھر کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی، آرٹس سمیت تمام شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، تعلیم اور ہنرمندی کے ساتھ ساتھ کھیل بھی اہمیت رکھتے ہیں، ارشد ندیم نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام پورٹل پر نوجوانوں سے متعلق معلومات موجود ہیں۔
ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، رانا مشہود احمد
Aug 21, 2024