ادارے اسمگلنگ کے ناسور کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کریں: وزیراعظم

Aug 21, 2024 | 13:12

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  اسمگلنگ کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کےلیے تمام ادارے اپنی کوششیں تیزکریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی اور اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام اور  اب تک کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت  کی کہ اسمگلرز، ان کے سہولت کاروں اور ٹرانسپورٹرزکی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرکےکاروائی کی جائے،اسمگلنگ میں ملوث افرادکو پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اسمگلنگ کی روک تھام کےلیےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا، خوش آئندہ امر ہےکہ متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے، ایف بی آر، وزارت داخلہ اور دیگر ادارےآپس میں تعاون مزید بہتر کریں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پیش کی جائے، اسمگلنگ کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کےلیے تمام  ادارے اپنی کوششیں تیزکریں۔

مزیدخبریں