حسینہ واجد کی قریبی شخصیت بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے صدر عہدے سے مستعفی

Aug 21, 2024 | 13:30

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کےصدر ناظم الحسن پوپن  عہدے سے مستعفی ہوگئے۔


بنگلادیشی بورڈ کے صدر کے استعفے کی تصدیق کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ناظم الحسن پوپن سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کےقریبی افراد میں شامل تھے اور ان کے پاس وزیر کھیل کا بھی قلمدان تھا۔یاد رہے کہ طلبہ کے احتجاج اور 300 سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے بعد چند روز قبل بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد شدید دباؤ کے پیش نظر استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد آرمی چیف نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور پھر نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی

مزیدخبریں