وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت اسمگلنگ میں ملوث افراد کو قطعی طور پر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دینگے. وزیرِ اعظم اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا. وزیرِ اعظم اسمگلنگ میں ملوث عناصر اور انکے سہولت کاروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرکے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے. وزیرِ اعظم خوش آئند امر ہے کہ متعلقہ اداروں کی کاروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے. وزیرِ اعظم ایف بی آر، وزارت داخلہ اور دیگر ادارے آپسی تعاون مزید بہتر کریں. وزیرِ اعظم سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی بنا کر پیش کی جائے. وزیرِ اعظم اسمگلنگ کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے تمام ادارے اپنی کوششیں تیز کریں. وزیرِ اعظم اجلاس کو اسمگلنگ کی روک تھام اور انکے اب تک کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزارتِ داخلہ کی زیرِ نگرانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ملک گیر مہم جاری ہے. بریفنگ پیٹرولیم مصنوعات، سگریٹ، موبائل فون، سونا، چائے، کپڑے، اشیاءِ ضروریہ، ٹائرز اور گاڑیوں کے پرزوں کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں. بریفنگ انسدادِ اسمگلنگ کے دائرہ کار میں اشیاء ِ ضروریہ کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء کو بھی شامل کر لیا گیا ہے. بریفنگ یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ویب پورٹل کا اجراء کیا جا چکا. بریفنگ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق 54 مشترکہ چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا. بریفنگ نان کسٹم گاڑیوں کی نشاندہی اور انکی میپنگ کیلئے نظام کا اجراء حتمی مراحل میں ہے. بریفنگ پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کا مسودہ حتمی مراحل میں ہے. بریفنگ اجلاس کو انسدادِ اسمگلنگ کی مہم کی اب تک کی کارکردگی پر رپورٹ بھی پیش کی گئی. افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں شامل 212 ایسی اشیاء جن کی اسمگلنگ کا خطرہ لاحق تھا، کی نشاندہی کرکے ان پر پابندی عائد کی جا چکی. بریفنگ افغان ٹرانزٹ ٹرید کیلئے انشورنس گارنٹی کی بجائے بینک گارنٹی لازمی قرار دی جا چکی. بریفنگ اشیاءِ ضروریہ کی اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی. بریفنگ چینی کی اسمگلنگ میں 80 فیصد کمی کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاءِ خورونوش کی اسمگلنگ میں بھی واضح کمی ہوئی. بریفنگ مالی سال 2023-24 کے دوران اسمگلنگ کی کوششیں ناکام کرکے ضبط کی جانے والی اشیاء کی مالیت 106 ارب روپے ہے. بریفنگ انسداد اسمگلنگ مہم کی وجہ سے ملک میں ذخیرہ اندوزی کے رجحان میں بھی کمی ہوئی. بریفنگ اسمگلنگ میں ملی بھگت کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کے حوالے سے بھی اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اسمگلنگ میں ملوث عناصر، ٹرانسپورٹرز اور انکے سہولت کاروں کی نشاندہی کا عمل تیزی سے جاری ہے. بریفنگ اس حوالے سے نادرا، ایکسائز اور دیگر اداروں کے ڈیٹا بیس سے بھی مدد لی جا رہی ہے. بریفنگ وزیرِ اعظم کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر اور تیز کرنے کی ہدایت. اجلاس میں وفاقی وزراء جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، سید محسن رضا نقوی، رانا تنویر حسین، ڈاکٹر مصدق ملک، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.