پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ دنیا کے پہلے پانچ ممالک میں شامل ہے۔اس سال پاکستان میں ہیٹ ویو کے دوران گرمی کی شدت میں بے تحاشہ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے اور آئندہ سالوں میں اس میں مزید اضافہ بارے خدشہ کا اظہار کیا گیاہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت میں کمی کے لئے عوام درخت اگاؤ مہم میں بھر پور حصہ لیں۔پاکستان میں موسم برسات کی شجر کاری کی مہم شروع ہے، ڈاکٹر محمد نسیم، چیف سائنٹسٹ شعبہ سائل کیمسٹری کی قیادت میں ڈاکٹر محمد آفتاب اورمحمد شفیق سمیت شعبہ کے زرعی سائنسدانوں، فیلڈ و دفتری عملہ نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے احاطہ اور ریسرچ ایریا میں پودے لگائے اور ملک کو سر سبز بنانے اورموسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کے خاتمہ کے لئے دعائیں مانگیں۔ڈاکٹر محمد نسیم،چیف سائنٹسٹ، شعبہ سائل کیمسٹری اینڈ انوائرمینٹل سائنسز نے اس موقع پر زرعی سائنسدانوں اور دفتری سٹاف کے علاوہ قوم کو پنجاب بھر میں مختلف انواع کے درختوں کے علاوہ پھلوں اور زیبائشی پودے لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ موسم خریف کی شجرکاری میں لگائے گئے پودے نسبتاً زیادہ کامیاب ہوتے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ادار کے زرعی سائنسدان گرین ہائس گیسز کے اخراج میں کمی لانے کے لئے تحقیقی کاوشوں میں مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹر عرفان الحق،سینئر سائنٹسٹ نے اس موقع پر بتایا کہ موجودہ صدی میں ہونے والی صنعتی ترقی اور اربنائزیشن کے نتیجہ میں فضاء میں گرین ہاؤ س گیسزکا تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔فضاء میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کنسٹریشن280پی پی ایم سے بڑھ کر 417پی پی ایم ہو گئی ہے جسکی وجہ سے گلوبل وارمنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور درجہ حرارت میں 1.5ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ نوٹ کیاگیا ہے۔ پاکستان دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالہ سے دنیا کے سر فہر ست ممالک میں شامل ہے۔ایک تناور درخت 5فیملی ممبران کی آکسیجن کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ اس اہمیت کے پیش نظر موسم بہار کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور انکی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔ اس ماحول دوست مہم میں تمام افسران اور دفتری سٹاف شامل ہوکر اپنا قومی فریضہ سرا نجام دیں۔ ڈاکٹر محمد آفتاب نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خریف شجر کاری مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے درختوں کی تعداد میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے شجر کاری مہم شروع کی ہے جس میں ادارہ کے تمام سرکاری افسران اور دیگر سٹاف حصّہ لے رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ موسم برسات کی حالیہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنایا جائے اورایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے تمام شعبہ جات سمیت پوری قوم اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مستقبل میں ہماری آنے والی نسلیں ایک صاف ستھرے اور ہرے بھرے اور پر فضا ماحول میں سانس لے سکیں۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ دنیا کےپہلے پانچ ممالک میں شامل
Aug 21, 2024 | 14:28