اسلام آباد: چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ری شیڈولنگ کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چین سے 15 ارب ڈالر توانائی قرض ری شیڈولنگ کیلئے وفاقی وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر اقتصادی امور اور سیکریٹری وزارت خزانہ کمیٹی میں شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی کی معاونت کیلئے سی پی پی اے، پی پی آئی بی، بنک حکام اور چینی نمائندہ پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے. تاہم ذیلی کمیٹی 4 ہفتوں میں چائینیز توانائی منصوبوں کے قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے تجاویز دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کی قیادت میں قائم کمیٹی دو ہفتوں تک ذیلی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے گی. مین کمیٹی سفارشات کا حتمی جائزہ لے کر وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی۔اس کے علاوہ رپورٹ کی تجاویز درست ہونے کی صورت میں وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی جبکہ وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی قیادت میں قائم کمیٹی چائینیز حکام سے بھی رابطے میں رہے گی۔