لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنا گھر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم لانچ کرنے جارہی ہوں جس کا مجھے انتظار تھا، لوگ بہت سوالات کررہے تھے یہ پروگرام کب آرہا ہے، اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار نوازشریف کو تھا۔انہوں نے کہا کہ جس کے پاس اپنی چھت ہے انہیں شاید اس نعمت کی قدر نہ ہو، اس اسکیم تحت 15 لاکھ روپے کا قرض دیا جائے گا.قرضے کو 7 سال کی آسان اقساط پر ادا کیاجاسکتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا، اپنے گھر سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہوتی، اپنی چھت اپنا گھر کے لیےکوئی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔انکا کہنا تھا کہ گھروں کی تعمیر کے لئے 15 لاکھ قرض پر 14 ہزارروپے ماہانہ قسط ہوگی، شہری، دیہی علاقوں میں اپنی زمین رکھنے والے اپلائی کرسکتے ہیں، قرض کے لیےآن لائن درخواست کی جاسکتی ہے. پہلے 3 ماہ تک آپ کو کوئی قسط نہیں بھرنی، شہری علاقے میں 5، دیہات میں 10مرلے تک زمین ہے تو قرضہ دیا جائے گا. اسکیم میں بینکوں کو شامل نہیں کیا، ان کے لوازمات آجاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کا احساس ہے. بجلی بلوں میں 45 ارب ریلیف دے رہے ہیں. تاریخ کاسب سے بڑا سولرپراجیکٹ لارہے ہیں. سولر پراجیکٹ سےعوام کو بجلی بلوں کا مسئلہ نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ آرام سے نہیں بیٹھتی، روزانہ 16 گھنٹے کام کرتی ہوں، پنجاب ہر چیز میں لیڈ لے رہا ہے، لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔