اسلام آباد: : بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکج کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ڈسکوز سے معاہدوں کے لئے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں پر ریلیف کی مد میں 45 ارب روپے پیکج کا اعلان کر رکھا ہے. اس سلسلے میں پنجاب حکومت اور ڈسکوز کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کی منظوری کے بعد ریلیف پیکج کو حتمی شکل دی جائے گی. ہر ڈسکو اپنے متعلقہ صارفین اور ان کے بلوں کا ڈیٹا پنجاب حکومت کے ساتھ شیئر کرے گی. ڈیٹا کی بنیاد پر حکومت ہر ڈسکو کو فنڈز جاری کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی پہلے ہی ایک سے 200 یونٹ تک پورے پاکستان کے صارفین کو ریلیف دے رہا ہے. صارفین کو فوری ریلیف کی عدم دستیابی یا مکمل بل ادائیگی پر آئندہ ماہ وہ رقم منہہ (مائنس) کا آپشن ہے۔اعداد و شمار کے مطاق پنجاب میں 2 کروڑ سے زائد بجلی صارفین ہیں، جن میں 86 فیصد کے قریب 201 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین ہیں جبکہ اسلام آباد میں اسی حد کے تقریباً 40 لاکھ صارفین ہیں۔ ڈسکوز ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ اضافی وصولی کی صورت میں رقم مائنس کر کے صارفین کو مکمل ریلیف مہیا کیا جائے گا۔
بجلی ریلیف پیکج: پنجاب حکومت نے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی
Aug 21, 2024 | 16:26