اسلام آباد : دفتر خارجہ نےایران میں ٹریفک حادثےمیں جاں بحق پاکستانی زائرین کےاہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا اسحاق ڈار نے زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران میں ٹریفک حادثےمیں پاکستانی شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زائرین کےاہلخانہ سےدلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ نے ایران میں پاکستانی زائرین کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایات پر زاہدان میں پاکستانی ققنصل خانے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی۔زاہدان میں پاکستانی سفارتی عملہ زخمیوں کے طبی امداد اور علاج معالجے کی فراہمی کا بندوبست کرے گا۔پاکستانی سفارتی عملہ جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کی وطن واپسی کا بھی بندوبست کرے گا۔متاثرین کو امداد کی فراہمی اور میتوں کی وطن واپسی کے لیے وزارت خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو متحرک کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفیر اور زاہدان میں پاکستانی قونصل ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں. میتوں کی جلد از جلد وطن واپسی اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے بھی پاکستانی عملہ کام کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے شہر یزد میں پا کستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی .جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔یہ خوفناک حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا. پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی .جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔