سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے، آج ملک میں سونا 300 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 61 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2512 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا