الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کو 29 اگست 2024 تک مالی سال 2023-24 کے لیے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق الیکشنزایکٹ 2017 کی دفعہ 210 کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی ضرورت ہے اور  گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی طرف سے آڈٹ ہونے اور پارٹی سربراہ کے ذریعے دستخط ہونے ضروری ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فارم ڈی پرگوشوارے جمع کرائے جائیں گے، جو الیکشن کمیشن کے دفاتر سے مفت دستیاب ہیں۔ فارم میں اوور رائٹنگ قابلِ قبول نہیں، آڈیٹر کا سرٹیفیکیٹ ضروری ہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہربنک اسٹیٹمنٹ کی کاپی اور بینک ریکنسیلیشن سٹیٹمنٹ بھی مہیا کرنا ہوگا۔ گوشوارے الیکشن کمیشن کے سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیدار کے ذریعے جمع کرائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن