منکی پاکس کا خطرہ:  پاکستان آنے والی پروازوں کے لئے نئی گائیڈ لائن جاری

Aug 21, 2024 | 18:30

ویب ڈیسک

اسلام آباد : منکی پاکس کے پھیلاو کے پیش نظر بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کے لئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق منکی پاکس وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ائیرپورٹس کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹس پرمحکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز مسافروں کی اسکریننگ، آئسولیشن اقدامات پر عمل درآمد کرائے گا جب کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کے عملے کی بھی اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔گائیڈ لائنز میں کہنا ہے کہ اے ایس ایف ائیرپورٹس پر قائم آئسولیشن ایریاز پرسکیورٹی فراہم کرے گا جبکہ ایف آئی اے امیگریشن مسافروں کی تفصیل فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔گائیڈ لائنز کے مطابق ایف آئی اے ہیلتھ کلیئرنس کےبغیرغیرملکی کوآن آرئیول ویزا جاری نہیں کرے گا اور ایف آئی اے مسافروں کی معلومات ہیلتھ اتھارٹیز کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔مسافروں کے لگیج سے متعلق کسٹم کو ہیلتھ حکام سے کلیئرنس لازمی لینا ہوگی، تمام ائیرلائنز اپنے مسافروں کو ماسک فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

مزیدخبریں