اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کےکل کے جلسےکا این او سی منسوخ کردیا

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس چیف کمشنر کی زیر صدارت ہوا. اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نےمختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن