دنیا کے 20 ممالک میں استعمال ہونے والی کرنسی یورو کی آج 25ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
1999ء میں 11 ممالک سے شروع ہونے والی یورپین کرنسی ’یورو‘ کو آج دنیا کے 20 ممالک کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ استعمال کر رہے ہیں۔
یورپین کمیشن کے ذرائع کے مطابق 1960ء میں یورپ میں مشترکہ کرنسی اختیار کرنے کے بارے میں گفتگو شروع ہوگئی تھی۔
تاہم 1999ء میں اسے سب سے پہلے 11 ممالک میں اکاؤنٹنگ اور الیکٹرانک ذرائع سے رقوم بھیجنے کےلیے استعمال کیا جانے لگا۔
اس کے بعد 2002ء سے ’یورو‘ کو باقاعدہ کرنسی اور سکوں کی شکل میں متعارف کروادیا گیا۔
اس وقت کرنسی کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی تبدیلی کا عمل تھا، جب 12 ممالک کے لوگوں نے اپنے اپنے ملکوں میں پہلے سے جاری رقوم کو خیر باد کہ کر اسے ایک مشترکہ کرنسی سے تبدیل کر لیا۔
اس وقت یورو دنیا کی ایک طاقتور کرنسی کے طور موجود ہے، جس نے 20 ملکوں کے ساڑھے 3 کروڑ شہریوں کو سرحدوں کی تبدیلی کے باوجود رقوم کی تبدیلی کے جھنجھٹ سے آزاد کردیا ہے