لاہور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جواب جمع کروا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کرے کے دائر کرنے کی ہدایت کردی، عدالت میں پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور وزیر اطلاعات کی جانب سےجواب جمع کروایا گیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے وکیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کی چار وجوہات ہیں، زیر سمندر کیبل کٹ جانے سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہوئی۔
وکیل پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایک انٹرنیٹ کمپنی کی غلط تربیت کے سبب 31 جولائی کی دوپہر اسپیڈ کم ہوئی، متعلقہ انٹرنیٹ کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور ملازمین معطل کیے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو انڈین نیشنل ڈے پر سائبر اٹیک ہوا جس سے انٹرنیٹ سلو ہوا، وی پی این کے بےتحاشہ استعمال کے سبب بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو آئندہ سماعت پر شق وار جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی