سرگودھا: نرس اور 1 لڑکی اغواء

سرگودھا میں نجی اسپتال کی نرس اور ایک لڑکی کو دو مختلف واقعات میں مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

سرگودھا میں نجی اسپتال کی نرس کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نرس کے اغواء کا مقدمہ لڑکی کے ماموں نے 2 افراد کے خلاف درج کرایا ہے۔

پولیس کے مطابق تحصیل شاہ پور کے ایک نجی اسپتال میں تعینات 18 سالہ نرس کو مبینہ طور پر 2 افراد نے اغواء کر لیا۔

لڑکی کے ماموں نے تھانہ شاہ پور میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ریسکیو اہلکار اور اس کا ایک ساتھی ایک دن قبل میری بھانجی کو زبردستی راستے سے اغواء کر کے کار میں لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ادھر سرگودھا میں ہی کار سوار ملزمان نے 23 سالہ لڑکی کو گھر کے باہر سے اغواء کرلیا، واقعے کا 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق سرگودھا میں شیرازی ٹاؤن کے ایک گھر کے باہر سے 23 سالہ لڑکی کو اغواء کر لیا گیا۔

لڑکی کے والد محمد بلال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ روز کار سوار 4 افراد اس کے گھر کے باہر آئے، دروازہ کھٹکھٹانے پر اس کی 23 سالہ بیٹی نے دروازہ کھولا، ملزمان اس کی بیٹی کو کار میں اغواء کر کے فرار ہو گئے۔

والد کی مدعیت میں 1 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...