صوبۂ سندھ کے مختلف شہروں میں ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ملیریا پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق شاہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 643 مریض سامنے آئے جبکہ ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ملیریا کے79 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے، ٹیسٹ کے دوران ہر 10میں سے 1 ملیریا کا مریض نکلا۔
ڈاکٹر مشتاق شاہ کا کہنا ہے کہ بدین اور لاڑکانہ میں 18 لاکھ مچھر دانیاں اور 1 لاکھ 25 ہزار مریضوں میں ملیریا کی ادویات تقسیم کی ہیں۔
ملیریا پروگرام کے ڈائریکٹرکے مطابق مزید ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریضوں کے لیے ادویات اسٹاک میں موجود ہیں