پاک سر زمین شادباد

مکرمی! آج اگر لوٹ مار کرنے والے ہیں تو اس پاک سرزمین نے اس کی روک تھام کے لیے عظیم لوگ بھی پیدا کیے ہوئے ہیں۔ کسی سرزمین کے اگر ایک طرف اس پر خون کے چھینٹے اور آنکھوں کے آنسو گر رہے ہیں تو دوسری طرف لہلہاتا سبزہ، سرسبز و شادابی حتیٰ کہ اس سرزمین کا ذرہ ذرہ ذکرخدا میں مشغول نظرآتا ہے۔ کسی سرزمین کہ اس پر بسنے والا بھی سبزوشاداب اور بدلتے موسمی رنگ بھی دیکھاتا ہے۔ کبھی گرمی ہے تو کبھی سردی، کبھی خزاں ہے تو کبھی بہار، اگر اس سے بھی جی نہ بھرے تو برسات، ایسی سرزمین کہ جس پر اتنے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں پھر بھی یہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ ورنہ جس طرح درندگی سے اس سرزمین پر وحشیانہ مظاہم ڈھائے جا رہے ہیں یہ کب کی پھٹ چکی ہوتی۔ یہ سرزمین پاک ہے اور پاک ہی رہے گی۔ کیونکہ اگر اس پاک سرزمین پر گندگی پیدا ہو رہی ہے تو گندگی ختم کرنے والے بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ ایسے لوگ جن کے سینے نورِ معرفت سے بھرے ہوئے ہیں، وہ خواہ زمین کے اندر ہوں یا باہر انہوں نے ہر طرح سے اس زمین کو سہارا دیا ہوا ہے۔ یہاں بسنے والوں کو ہمت نہیں ہارنا ہو گی، بلکہ ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ یہ گہما گہمی، یہ افراتفری، یہ لوٹ مار، یہ بم دھماکے، یہ مہنگائی یہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ (خالد حسین سرداری۔ محلہ رحمت پورہ لاہور روڈ بچیکی تحصیل و ضلع ننکانہ صاحب، فون: 0346-6350815)
ضروری نوٹ
ادارے کو ایڈیٹر کی ڈاک میں بے شمار گمنام خطوط موصول ہوتے ہیں جو نامکمل ہونے کی وجہ سے شائع نہیں کئے جاتے۔ خطوط اور مراسلہ جات بھجوانے والے احباب اپنے مراسلات اپنے نام، مکمل ایڈریس اور شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ روانہ کریں بصورت دیگر ان کی اشاعت ممکن نہیں ہو گی۔ (ادارہ)

ای پیپر دی نیشن