ایرانی ٹی وی کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پرشدت چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث کئی مکانات اورعمارتوں کو نقصان پہنچا ، ایک عرب ٹی وی کے مطابق زلزلے میں سات افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ، زلزلے کی گہرائی پانچ کلومیٹراوراس کا مرکز ایران کے تاریخی شہر بام سے سو کلومیٹردورتھا ، متاثرہ علاقے میں ٹیلی فون کا نظام بری طرح متاثرہواہے ، ریسکیو ٹیمیں علاقے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں