حج کرپشن کی نشاندہی پر وزارت سے فارغ کیا گیا، بدعنوان عناصرکے خلاف سپریم کورٹ میں مزید ثبوت پیش کروں گا۔ سابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

Dec 21, 2010 | 12:17

سفیر یاؤ جنگ
جنیوا سے واپسی پر اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔ کرپشن کےخاتمے سےقوم کا سرفخر سے بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حج کرپشن میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں اعظم سواتی نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی خواہش ہے اور نہ ہی اسے چلانے کی صلاحیت۔ کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے جہاں چھ جنوری کو کرپٹ عناصر کے خلاف مزید ثبوت پیش کروں گا۔
مزیدخبریں