جنداللہ کے گیارہ ممبران کو پھانسی دے دی گئی۔۔ مطلوب دہشت گرد حوالے کئے جائیں : احمدی نژاد کا زرداری کو فون

Dec 21, 2010

سفیر یاؤ جنگ
تہران (بی بی سی اردو+ رائٹرز+ ریڈیو مانیٹرنگ) ایران میں گذشتہ ہفتے صوبہ سیستان بلوچستان میں ایک مسجد کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے الزام میں جنداللہ کے گیارہ ممبران کو پھانسی دے دی گئی جبکہ ایران کے سینئر فوجی حکام نے کہا کہ پاکستان میں موجود جنداللہ کیخلاف یکطرفہ کارروائی کا حق رکھتے ہیں ایرانی صدر احمدی نژاد نے صدر کو فون کیا اور مطالبہ کیا کہ مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ایران کے حوالے کیا جائے۔ ایرانی عدلیہ کے ایک افسر کے مطابق ان افراد پر منصفانہ انداز میں مقدمہ چلایا گیا اور ان پر قتل اور دہشت گردی کے الزامات ثابت ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں زاہدان کی جیل میں سزائے موت دی گئی جبکہ ایران کے سینئر فوجی حکام قولیمالی راشد نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کا صفایا کرے۔ اگر پاکستان نے جنداللہ کیخلاف کارروائی سے انکار کیا تو ایران کو اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے کارروائی کا حق حاصل ہے۔ جنداللہ گروپ پاکستان میں پناہ لئے ہوئے ہے اور انکا تعاقب کرکے انہیں ختم کر دیناچاہئے۔
مزیدخبریں